Urdu sad poetry
یہ تعلق بھی بہت خوب رہا ہے کچھ دن
تُو میرے نام سے منسوب رہا ہے کچھ دن
آنکھ رو رو کے تیری راہ تکا کرتی تھی
دل تیری یاد سے مغلوب رہا ہے کچھ دن
تیری تسبیح بنا کر تجھے سوچا کرنا
مشغلہ یہ میرا مرغوب رہا ہےکچھ دن
شاید اس بات کا مطلب میں سمجھ نہ پاؤں
کیوں میرا دل تجھے مطلوب رہا ہے کچھ دن
بارشِ سنگ سے پہلے یہ ذرا سوچ تو لیا ہوتا
میرا محسن میرا محبوب رہا ہے کچھ دن
No comments:
Post a Comment