Urdu sad poetry
Sad poetry |
کیا خبر تھی تیری محفل سے نکلنا ہوگا
دل نہ چاہے گا مگر آگ پہ چلنا ہو گا
شمع اک رات جلا کرتی ہے لیکن مجھ کو
چھین لی پیار کی ٹھنڈک تو زمانے نے کہا
تجھ کو اک آتشِ گمنام میں جلنا ہو گا
بند ہیں موت کی راہیں بھی اسیروں کے لیے
جانے اس قید سے اب کیسے نکلنا ہو گا
آسماں والا! اگر میرا خدا ہے تو اسے
اپنی دنیا کے رواجوں کو بدلنا ہوگا
دل نہ چاہے گا مگر آگ پہ چلنا ہو گا
کیا خبر تھی تیری محفل سے نکلنا ہوگا!
No comments:
Post a Comment