Thursday, December 3, 2020

interesting stories in urdu

interesting stories in urdu

interesting stories in urdu

interesting stories in urdu



ایک بادشاھ اپنی ایک بیوی سے بہت محبت کرتا تھا

ایک مرتبا اُس کی دوسری بیویوں نے اُس سے کہا

کہ آپ فلاں بیوی سے زیادہ محبت کرتے ہیں حالانکہ ہم اُس 

سے زیادہ خوبصورت ہیں سمجھداری میں بھی ہم اُس سے

زیادہ ہیں آخر اُس میں ایسی کون سی خاص بات ہے

جو ہمیں نظر نہیں آرہی اُس سے اِتنی محبت کی آخر وجہ 

کیا ہے بادشاھ نے کہا اس بات کا جواب میں 

آپ لوگوں کو کسی وقت دے دوں گا اس کے بعد اس کی

بیویاں یہ بات بھول گئیں ایک دن بادشاھ نے اپنے

محل کے صحن میں بیٹھ کر کھانا کھایا اور کہا کہ

آج میرا مزاج بہت اچھا ہے اس لیے میں چاہتا 

ہوں کہ اپنی تمام بیویوں کو اچھے اچھے انعامات سے نوازوں 

تمام بیویاں یہ سُن کر خوش ہو گئیں کہ آج ہمیں شاہی

خزانے سے انعام ملے گا صحن میں سونے چاندی کے

ڈھیر لگا دیے گئے بادشاھ نے کہا کہ اس میں جس

بیوی کو جو چیز زیادہ پسند ہے وہ دوڑ کر اُس پر ہاتھ رکھے

وہ چیز اُس کی ہو جائیگی

چناچہ جس وقت میں اشارہ کروں تم سب دوڑ کر اپنی

پسند کی چیز پر ہاتھ رکھ دینا بیویاں تیار ہو گئیں اور

انہوں نے اپنی اپنی چیزوں پر نگاہیں جمالیں جیسے ہی بادشاھ

نے اشارہ کیا سب بیویوں نے دوڑ کر اپنی اپنی پسند کی

چیز پر ہاتھ رکھ لیا لیکن وہ بیوی جس سے اس کو زیادہ 

محبت تھی وہ اپنی جگہ کھڑی رہی سب  بیویوں نے

اُس کی طرف دیکھا اور ہنسنے لگیں کہنے لگیں بادشاھ 

سلامت ہم کہتے تھے نہ کہ یہ بے وقوف ہے اور آج

اس کی عقل کی کمی کھل کر سامنے آگئی یہ تو بس 

سوچتی ہی رہی لہذا آج اس کو کچھ نہیں ملنے والا

بادشاھ نے اس سے پوچھا اے اللہ کی بندی

تم نے کسی چیز پر ہاتھ کیوں نہیں رکھا

وہ کہنے لگی بادشاھ سلامت میں پوچھنا چاہتی ہوں

کہ آپ نے یہ کہا ہے نا کہ جو جس چیز پر ہاتھ رکھے

وہ اس کی ہو جائے گی بادشاھ نے کہا ہاں یہی تو 

میں نے کہا تھا

اس نے یہ تصدیق سنی تو آگے بڑھی اور بادشاھ کے

کندھے پر ہاتھ  رکھ کر بولی کہ

بادشاھ سلامت مجھے تو آپ چاہیے اگر آپ میرے ہوئے

تو پھر سارا خزانہ میرا ہو گیا

بادشاھ نے اسکی یہ بات سنی تو باقی بیویوں سے کہا دیکھو اس کی

اسی عقلمندی اور محبت کیوجہ سے میں اس سے زیادہ محبت 

کرتا ہوں
   


 

No comments:

Post a Comment

Jaun Elia Quotes In Urdu

Jaun Elia Quotes In Urdu Jaun Elia Quotes In Urdu Jo Marne Se Pehle Mar Jate Hain  Wo Kambakht Kabhi Nahi Marte Jaun Elia