Friday, November 13, 2020

farhan ali waris naat lyrics

farhan ali waris naat

farhan ali waris naat
farhan ali waris naat 

farhan ali waris naat

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

نور برساتا ہوا ،گنبد خضرا دیکھا 

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

کیسی گلیاں تھیں جہاں، کھیلے حسن اور حسین

عید پر اُن کی سواری تھے، رسول ثقلین

عشق کے نور سے وہ، سارا علاقہ دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

میں وہاں دور پعیمبر(ص) کے،خیالات میں تھا

صحن مسجد سے ہی رستہ تھا،نبی کے گھر کا

شکر کا سجدہ کیا، خُلد کا ٹکڑا دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

یا رسول اللہ

صحن مسجد تھا وہ ممبر،وہ چٹائی وہ دری

درس سنتے تھے جہاں بیٹھ کے اصحاب نبی

میں نے اس خواب میں منظر یہ سہانا دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

ناقہ ٹھہرا تھا جہاں خواب میں دیکھا وہ مکاں

طلع البدر علینا کی صدائیں تھیں جہاں

تھا جہاں جشن نبی ص سارا وہ خطہ دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

جس جگہ آئے پعیمبر ص بھی سلامی کے لئے

اُس جگہ مانگی دُعا میں نے غلامی کے لئے

بھیگی آنکھوں سے مسلسل در زہرہ دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

چلتے چلتے جو بقیہ کے قریں میں پہنچا

اشک بہنے لگے پھر ضبط کا یارا نہ رہا

قبر زہرا پہ وہاں میں نے نہ سایا دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

یا رسول اللہ، یا حبیب اللہ

میں بقیع پہنچا تو روتے ہوئے میں نے دیکھا

قبر اُس کی ہے کڑی دھوپ میں اور بے سایہ

جس کے بابا (ص) کا کسی نے نہیں سایا دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

شہر سرور (ص) میں جو سجتا تھا حسن کا صُفرا

فیض اسطرح یہ نانا (ص) سے نواسے کو ملا

ان کے ٹکڑوں پے وہاں سب کا گزارا دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

کیا کہوں روضے کی جالی سے میں لپٹا ایسے

جیسے بچہ کوئی مادر کے کلیجے سے لگے

اپنی تقدیر کو میں نے بڑا اونچا دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

یا حبیب اللہ، یا حبیب اللہ

پھر میرے دل نے کہا موقع یہ اچھا ہے بڑا

اپنے سرکار (ص) کو سرکار (ص) کی نعتیں تو سُنا

اپنی آواز میں حسان کا لہجہ دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

تھی مدینے کی حسیں مظہر و فرحان وہ رات

روبرو روضہ سرکار (ص) کے تھی محفل نعت 

عرش سے فرش تلک نور بکھرتا دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا

ایک شب خواب ٘ میں جب میں نے مدینہ دیکھا


 

No comments:

Post a Comment

Jaun Elia Quotes In Urdu

Jaun Elia Quotes In Urdu Jaun Elia Quotes In Urdu Jo Marne Se Pehle Mar Jate Hain  Wo Kambakht Kabhi Nahi Marte Jaun Elia