urdu sad poetry
Urdu poetry |
تمہیں یاد ھے ناں
گزشتہ سال ستمبر میں
اسی طرح کا موسم تھا
جب تم نے کہا تھا مجھ سے
چلو ہم نام بدلتے ہیں
کوئی اچھے سے فرضی نام
ہاں اس وقت میں نے
تمہاری بات ان سنی سی کردی تھی
مگر جب سے لگی ٹھوکر
تو اب کچھ نام ذہن میں آئے ہیں
آج سے اسی ستمبر میں
وہ فرضی نام نام رکھے ہیں
میرا نام آج سے تنہا
اور تمہارا نام موسم ھے
تنہا اناپرست ٹھہرا
اور موسم بدل گئے جاناں
No comments:
Post a Comment